Urdu News

دس سال پرانے ’نوکیا فون‘ نے ادھیڑ عمر شخص کی جان بچا لی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) تائیوان کا ایک 70 سالہ بزرگ ایک دور دراز جگہ پر گہری کھائی میں گرنے کے بعد شدید زخمی حالت میں پانچ دن تک مدد کے انتظار میں پکڑا رہا اور یہ مدد بالآخر اس دور افتادہ جگہ تک پہنچ گئی مگر کیسے؟ ایمرجنسی اہلکاروں کو زخمی بزرگ تک پہنچنے میں جس چیز نے مدد کی وہ اس کا تقریباً دس سال پرانا موبائل فون تھا جو کہ 5 دن مسلسل کام کرتا رہا۔ لیونامی بزرگ ایک دشوار گزار راستے سے گزر رہا تھا کہ پھسل کر انتہائی گہرائی میں واقع نالے میں جاگرا جہاںاس پر کسی کی نظر پڑنا ممکن نہ تھا۔ زخمی ہونے کی وجہ سے وہ خود بھی وہاں سے نکلنے کے قابل نہ تھا۔ اسی دوران 250 پولیس اور ایمرجنسی اہلکار اس کی مدد کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ لیو کو تلاش کرنے کا صرف ایک ذریعہ اس کا پرانا موبائل فون تھا جو گرنے کے دوران کچھ ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوگیا تھا۔ لیکن خوش قسمتی سے یہ فون 5 دن تک کام کرتا رہا اور ریسکیو اہلکار اس کے سگنل کی مدد سے لیو کی جگہ کا اندازہ لگاتے لگاتے اس تک پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے انکشاف کیا کہ بزرگ کی جان بچانے والا فون 10 سال پرانا نوکیا کا ہیند سیٹ ہے۔













No comments:

Post a Comment